پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ولایت کا دفاع حضرت زہراؑ کے جہاد کا اہم پہلو ہے، علامہ نیاز نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ امامت و ولایت کا دفاع خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے جہاد کا اہم پہلو ہے، ایک عورت ہوتے ہوئے، زخمی بدن کیساتھ سخت اور مشکل حالات کے باوجود ولایت کا دفاع کیا، مہاجرین و انصار کے گھر جا کر انہیں یاد دلاتی رہیں کہ کیا علی ؑ کے حق میں پیغمبر کے فرامین بھول گئے ہو؟ غدیر کو زیادہ دن تو نہیں گزرے، کیا اتنی جلدی پیغمبر ِ اسلام کو بھول گئے ہو؟ آپ نے ہر لحاظ سے صحابہ کرام کو امامت کے بارے رسول اکرم کے فرامین یاد دلائے، اِس عظیم ہستی کی عظمت اِس حوالے سے بھی قابل ِ غور ہے کہ اسلام کیلئے جو خدمات ان کے والد بزرگوار، ان کے شوہر ِ نامدار، بیٹے اور بیٹیوں کی ہیں، وہ کسی اور کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جناب سیدہ کے شہادت و ولادت کے ایام میں اِن کے خطبات کا ذکر بہت ضروری ہے جن سے اِن کی شخصیت کے کئی پہلو اجاگر ہوتے ہیں بالخصوص عبادت، ایثار، علم، صبر اور امامت و ولایت کی حمایت و دفاع جنابِ سیدہ نے حضرت علی کا دفاع اپنے شوہر کی حیثیت سے نہیں بلکہ امام ِ وقت، نمائندہ خدا اور ولی خدا کی حیثیت سے کیا۔

علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ حضور کا فقط اِسی ہستی کیلئے یہ فرمان ہے "ابنتی فاطمہ سیدةالنساءالعالمین” میری بیٹی فاطمہ کائنات کی عورتوں کی سردار ہے، امام محمد باقر، امام محمد جعفر صادق ؑاور امام زمانہؑ نے اِس بی بی کو اپنے لیے اسوہ حسنہ قرار دیا، قرآن نے پیغمبر اکرم ﷺ کو اسوہ حسنہ قرار دیا تھا اِسی طرح اِن معصوم آئمہ ؑنے بھی آپ کو اسوہ حسنہ کہا ہے، آپ کے فضائل و مناقب بہت زیادہ ہیں جن میں سے سورہ الکوثر کا مصداق ہونا بہت بڑی فضیلت ہے۔ پیغمبر اکرمﷺ کے بیٹے عبداللہ کی رحلت کے بعد دشمن آپ کو ابتر کا طعنہ دیتے تھے، یعنی جس کی نسل ختم ہو چکی ہو، عمرو ابن عاص کا والد عاص بن وائل اکثر اِسی لفظ ابتر کے ذریعہ آپ کی شان میں گستاخی کرتا تھا تو آپ پر سورہ کوثر نازل ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button