اہم پاکستانی خبریں

حضرت فاطمہ س دنیا بھرکی عورتوں کیلئے رول ماڈل ہیں، نور الحق قادری

شیعہ نیوز:انسانی آداب و احترام عظمت کی جہاں انتہا ہے وہاں سے حضرت فاطمہ س کا مقام شروع ہوتا ہے۔ وہ پوری دنیا کی عورتوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری نے امام حسین  ع کونسل کے زیراہتمام خاتون جنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہل بیت کا جو مرتبہ ہے اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا۔ انہوں نےکہا کہ جو احترام حضور اکرمؐ اپنی بیٹی کا کرتے تھے کوئی اور باپ نہیں کرسکتا وہ ان کے قدموں کی آہٹ سن کر دروازے پر خود ان کے استقبال کیلئے پہنچ جاتے تھے۔ غضنفر مہدی نے کہا کہ حضرت فاطمہ س کا کردار تمام عورتوں کیلئے مشعل راہ ہے، ہم اپنی اقدار کو بھولتے جارہے ہیں جس سے آج ہمیں پریشانیوں کا سامنا ہے اور اس کا حل حضرت فاطمہ س کی سیرت پر عمل کرنے میں ہے۔ سماجی رہنما ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ہم نے آج اپنا رول ماڈل دیگر کو بنا رکھاہے مگر ہمارے لیے رول ماڈل حضرت فاطمہ س ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا مغربی ممالک کی سازش ہے۔ تقریب سے اخلاق زیدی، چوہدری سجاد، نعیم اکرام قریشی، رفیق مغل، حفصہ بخاری، قاضی حفیظ الرحمٰن احسان کبیری، سجاد حسین قادری، حکیم سید محمود سہارنپوری نے خطاب کرتے ہوئے حضرت فاطمہؓ کی سیرت پر روشنی ڈالی اور مسلمان خواتین کو ان کی سیرت پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔ تقریب کے آخر میں پیر موڑہ شریف نے دعا کرائی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button