پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حضرت امام حسین ؑنے یزیدی سوچ قبول نہ کرنے کا درس دیا، حسین مقدسی

شیعہ نیوز: تحریکِ نفاذِ فقۂ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ انسانیت کو طاغوتی سازش اور شرارتوں سے بچانے اور مظلوم پسماندہ ریاستوں کو انتشار سے نجات دلانے کیلئے جذبۂ حسینیت کو بیدار کرنا ہو گا۔نواسۂ رسولؐ حضرت امام حسین نے بِلاشبہ باطل کے آگے سر نہ جھکانے اور یزیدی سوچ کو کسی صورت قبول نہ کرنے کیلئے عملی درس دیا۔ مسلم ممالک کے باہمی گروہی اختلافات کے باعث بھی دشمن قوتوں کو مسلم دنیا کی یکجہتی توڑنے کی سازشیں پروان چڑھانے کا موقع ملا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمنِ حسینیہ چہان چکری کے زیرِ اہتمام مجلسِ بیمارِکربلا سے خطاب کرتے ہوئے کِیا۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری پوری دنیا میں ہو رہی ہے اور ہوتی رہے گی۔ دنیا کے بڑے بڑے ڈکٹیٹر آتے رہے لیکن عزاداری کو محدود نہیں کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ من حیث القوم ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ارضِ وطن کو امن و آشتی کا گہوارہ بنا کر رہیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button