پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حضرت زینبؑ عصمت و طہارت میں ثانی زہراؑ اور جرات و گفتار میں حیدر کرارؑ ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت کے پُرمسرت موقع پر تمام محبان محمد و آل محمد علیہم السلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، حضرت زینب سلام اللہ علیہا اس عظیم ہستی کا نام ہے جو عصمت و طہارت میں ثانی زہراؑ اور جرات و گفتار میں حیدر کرارؑ ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ طاغوتی طاقتوں کے سامنے کلمہ حق کہنے کا درس اور حوصلہ اسی عظیم گھرانے سے ملتا ہے، ہم خوش نصیب ہیں جو ہمیں اہل بیت اطہار علیہم السلام سے درس حریت سیکھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ میری ماؤں، بہنوں، بیٹیوں جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کےسیرت و کردار کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر نافذ کرکے آپ معاشرے کا باوقار اور محترم مقام حاصل کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت اس کریم گھرانے کے سوا کسی دوسرے سے نہیں مل سکتی، موجودہ دور میں تعلیمات ثانی زہراؑ پر زیادہ سے زیادہ عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button