پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوئٹہ کی ملحد سیاسی جماعت کے رہنما ملعون زمان دہقان زادہ کی جانب سے امام مہدی ؑ کی شان میں گستاخی، ملت جعفریہ میں شدید غم وغصہ

ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما زمان دہقان زادہ کی جانب سے جلسہ عام میں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی شان اقدس میں بدترین گستاخی، ملت جعفریہ میں شدید غم وغصہ ، ایچ ڈی پی سے فوری معافی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی مقامی ملحد سیاسی قوم پرست جماعت ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی نے فرزند رسول ؐ ، حجت خداامام مہدی ؑ کے خلاف توہین آمیز گفتگو کرکے اپنا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بےنقاب کردیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں منعقدہ عوامی جلسہ عام کے دوران کے سینیئر رکن زمان دہقان زادہ نے ایران میں بہت عرصہ قبل ہزارہ قوم کے ساتھ پیش آنے والے چند واقعات کو بڑھاچڑھا کر پیش کیا، اس ملعون نے کہاکہ یہ ہے ولایت فقیہ، یہ ہے حکومت اسلامی، یہ ہے پیرو امام جعفر صادق، یہ ہیں امام زمانہ کے منتظرین جب منتظرین امام زمانہ تمھارے ساتھ یہ (ظلم) کر رہے ہیں تو وہ خود آکر تمہارے ساتھ کیا کرے گا ۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں کوئٹہ میں خانوادہ شہدائے مچھ ، شیعیان حیدر کرارؑ اور علماءواکابرین تشیع کے احتجاجی دھرنے اور اس کے کامیاب اختتام سے نالاں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی قیادت نے اپنی خفت مٹانے کیلئے پہلے دھرنا منتظمین، علمائے کرام ، اکابرین ملت اور ایم ڈبلیوایم کی قیادت کے خلاف زہریلا پروپگینڈا کیا ۔

پہلے سوشل میڈیا پر کے کارندوں نے دھرنے کے نتیجے میں خانوادہ شہداء کو حاصل ہونے والی عظیم کامیابیوں کو کم رنگ کرنے کیلئےجھوٹی اور من گھڑت افواہیں نشر کیں اور اب تمام حدودپار کرتے ہوئے فرزند علی ؑ وبتول ؑ منجی عالم بشریت حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کی جسارت کی ہے ۔

شیعیان حیدر کرار ؑ خصوصاً مومنین کوئٹہ میں اس واقعہ کے خلاف شدید اشتعال پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے ملعون زمان دہقان زادہ سے فوری طور پر معافی کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگرپرزوراحتجاج اور ایف آئی آر کے اندراج کا عندیہ دیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close