اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین کو عراق داخلے کی فوری اجازت دینے پر عراقی ہم منصب کے شکرگزار ہیں، رانا ثناءاللہ

شیعہ نیوز:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی درخواست پر عراقی ہم منصب عثمان علی نے پاکستانی زائرین کے لیے تمام انٹری پوائنٹس کھولنے کا اعلان کر دیا۔ عراقی وزیر داخلہ نے عراقی سفارتخانے میں پاکستانی زائرین کی تمام زیر التوا ویزا درخواستوں پرفی الفورعمل درآمد کے ساتھ چہلم امام حسینؓ پر پاکستانی زائرین کے لیے بھی خصوصی ویزا سہولت کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں پاکستان سے عراق جانے والے خواہشمند زائرین کے لیے ویزوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ بھی کیا گیا اور زائرین سمیت دیگر مسائل کے پائیدار حل کے لیے پاکستان عراق مشترکہ کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ رانا ثناللہ نے پاکستانی زائرین کو عراق داخلے کی فوری اجازت دینے پر عراقی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور عراقی وزیر داخلہ عثمان علی کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ عراقی وزیر داخلہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جلد پاکستان آنے کی دعوت قبول کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button