مشرق وسطی

عراق میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ کا شہید سلیمانی کی جائے شہادت کا دورہ

شیعہ نیوز: ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے شہید قاسم سلیمانی کی جائے شہادت کے دورے کے موقع پر عراقی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ یادگار امریکی جارحیت اور آج کے عالمی استکبار کی بربریت کی واضح نشانی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس حجۃ الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای نے بغداد کے ہوائی اڈے پر عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کے عہدیداروں کی جانب سے باضابطہ استقبال کے بعد شہید قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی جائے شہادت میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے بغداد کے ائیرپورٹ پر بنی یادگار شہداء پر موجود عراقی اور ایرانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ یادگار آج کے عالمی استکبار امریکہ کی جارحیت کا کھلا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت چار مہینوں کے دوران اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگئی، حسن نصراللہ

انہوں نے کہا کہ شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے جرم میں کون ملوث تھے؟ ان شہیدوں کا کیا جرم تھا کہ انہیں ٹکڑے ٹکڑے کر دیا گیا؟

حجۃ الاسلام والمسلمین محسنی اژہ ای نے مزید کہا کہ شہید جنرل سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس اور ساتھی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور مظلوم اقوام کے دفاع کے لیے شہید ہوئے۔

انہوں نے اپنی زندگی عالمی استکبار کے خلاف لڑتے ہوئے عوام اور ملک کی خدمت میں گزاری اور آج وہ زندہ ہیں اور خدا تعالیٰ کے ہاں رزق پا رہے ہیں۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں اسلام کے دفاع، مسلمانوں کی خدمت اور عالمی استکبار کے خلاف لڑنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button