دنیا

غزہ میں صحت کے مراکز جنگی اہداف نہیں ہوسکتے، اسرائیل بمباری بند کرے، عالمی ادارہ صحت

شیعہ نیوز: عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے غزہ کے ہسپتالوں پر قابض اسرائیلی فوج کی بمباری اور طبی عملے کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں ناصر میڈیکل کمپلیکس کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے اور سرجیکل ڈیپارٹمنٹ کو شدید نقصان پہنچا”۔

گیبریئس نے مزید کہا کہ "ناصر ہسپتال کمپلیکس جنوبی غزہ کی پٹی کا سب سے بڑا ہسپتال ہے، وہاں قابض اسرائیلی فضائی حملے میں مریضوں کے 35 بستر تباہ ہو گئے۔”

یہ بھی پڑھیں : پاراچنار عمائدین کی محمود خان اچکزئی اور صاحبزادہ حامد رضا سے اہم ملاقات

ناصر میڈیکل کمپلیکس کے سرجیکل وارڈ پر گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج نے بمباری کی تھی جس میں اسے شدید نقصان پہنچا، دو افراد شہید اور آٹھ زخمی ہوئے۔

اتوار کی شام اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس کی ہنگامی عمارت کو نشانہ بنایا۔

ہسپتال کے صحن علاج کے بنیادی ذرائع سے بھی محروم، سینکڑوں بچوں اور خواتین کی لاشوں سے بھرے پڑے تھے جنہیں ان کے گھروں سے بے گھر کیے جانے کے بعد نشانہ بنایا گیا تھا۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے کہا کہ غزہ میں صحت کے ادارے فوجی ہدف نہیں۔ اسرائیلی فوج انہیں نشانہ بنانے کا سلسلہ بند کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button