اہم پاکستانی خبریں

کراچی میں معتدل ہیٹ ویو کی پیشگوئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں معتدل ہیٹ ویو کی پیشگوئی کی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 22 سے 24 ستمبر کے دوران معتدل ہیٹ ویو کا امکان ہے، 22 سے 24 ستمبر کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہوسکتی ہیں اور درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب اور بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ بننےکا امکان ہے، ہوا کے کم دباؤ کا رخ اومان کی جانب ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ٹھٹھہ، بدین اور تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے جب کہ کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button