شام، شمالی علاقوں میں الجولانی حکومت کے کارندوں اور مخالفین کے درمیان شدید جھڑپیں
شیعہ نیوز: شام کے شمالی علاقوں میں الجولانی حکومت کے عناصر اور مخالفین کے درمیان مسلسل دوسرے دن بھی جھڑپیں جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شام پر قابض تکفیری گروہ تحریر الشام کے کارندوں کے ناروا سلوک کی وجہ سے مختلف علاقوں میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پولینڈ نیتن یاہو کو گرفتار کرے، اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق شمالی شام کے قبیلہ الجغایفہ کے شیخ عبدالحمید العلی نے تصدیق کی کہ شمالی شام کے مختلف علاقوں میں الجولانی حکومت کے دہشت گرد عناصر اور مخالفین کے درمیان مسلح جھڑپیں شدت اختیار کرگئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جولانی کی زیرقیادت حکومت سے تنگ آکر عوامی سطح پر لوگوں نے مسلح قیام شروع کیا ہے۔
عبدالحمید العلی نے مزید کہا کہ مسلح جھڑپوں کے دوران فریقین کو جانی نقصان ہوا ہے، اور کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ الجولانی حکومت کے دہشت گرد عناصر خاص طور پر شامی فوج کے سابق اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔