
غزہ: مزاحمتی فورسز اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید تصادم، 11 صہیونی فوجی زخمی
شیعہ نیوز: فلسطینی ذرائع نے غزہ شہر کے مغربی علاقوں میں فلسطینی مزاحمتی فورسز اور قابض اسرائیلی فوج کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے مغربی علاقوں کو بھاری توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ اور برطانیہ کا تل ابیب کی حمایت میں یمن پر پھر سے حملہ
دوسری جانب صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی مجاہدین کے حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
صہیونی فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں صہیونی فورسز کو ہونے والے نقصانات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی جہادی تنظیموں نے کہا ہے کہ شفاء ہسپتال کے اطراف میں اسرائیلی فوجیوں کو آرپی جی سے ہدف بنایا گیا ہے۔
علاوہ ازین غزہ کے مغرب میں بھی صہیونی فوجیوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
شہداء اقصی بریگیڈ نے کہا ہے کہ خان یونس کے علاقے القرارہ میں تنظیم کے جوانوں نے صہیونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران دشمن کی بکتربند گاڑیوں کو آرپی جی سے نشانہ بنایا ہے۔