حزبالله کا اسرائیلی جاسوسی آلات پر حملہ
شیعہ نیوز: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزبالله نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ایک اڈے اور جاسوسی کے آلات کو نشانہ بنایا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق حزبالله لبنان نے اعلان کیا کہ فلسطینی عوام اور مزاحمتی فورسز کی حمایت میں، لبنان کی سرحدی خطوط کے قریب واقع "برکه ریشا” کے فوجی مقام پر نصب جاسوسی کے آلات پر حملہ کیا گیا ہے۔ حزبالله نے استعمال کیے گئے ہتھیار کی نوعیت کا دقیق ذکر کیے بغیر صرف اتنا کہا کہ یہ حملہ موزوں ہتھیار کے ذریعے کیا گیا ہے۔
لبنانی اسلامی مزاحمت نے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق شام 6:35 بجے اسرائیلی فوجی اڈے "زرعیت” پر توپ خانے کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے۔ حزبالله نے گزشتہ دس مہینوں کے دوران شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر 2500 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔ لبنانی اسلامی مزاحمت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک اسرائیلی حملے غزہ پر جاری رہیں گے، یہ کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔