مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی اہداف پر حزب اللہ کے حملے

شیعہ نیوز: حزب اللہ نے جنوبی لبنان پر غاصب صیہونی فوج کے حملوں کے جواب میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجی اہداف پر راکٹوں سے حملے کئے ہیں۔

عرب میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے کفرشوبا اور مرج کی پہاڑیوں پر صیہونی فوجی اڈوں پر راکٹوں سے حملے کئے ہیں۔

حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ فلسطین کے الضہیرہ اور بیاض بلیدا نامی علاقوں میں بھی غاصب صیہونی فوجیوں کے اہداف پر توپوں سے گولہ باری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قائدین اور سپاہ کے درمیان خلد بریں تک پہنچنے کا مقابلہ جاری ہے، القسام بریگیڈز

حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے اس سے پہلے جمعے کی صبح بھی اعلان کیا تھا کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیارے جنوبی لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے لیکن ہمارے اینٹی ایئر کرافٹ میزائلوں کی فائرنگ کے بعد یہاں سے بھاگ جانے پر مجبور ہوگئے۔

لبنان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بھی اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے جنوب مغربی لبنان کے طیر حرفا نامی گاؤں کے مضافاتی علاقوں پر گولہ باری کی اور ایک صیہونی ڈرون نے بھی ایک دیہی بستی پر تین راکٹ گرائے۔

لبنانی نیوز ایجنسی کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے ایک ڈرون نے شہر صور کی فضا میں پرواز اور رب ثلاثین نامی سرحدی گاؤں پر حملہ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button