مشرق وسطی

حزب اللہ نے کمانڈر کی شہادت کا انتقام لیا، اسرائیلی ٹھکانوں پر کئی بڑے حملے

شیعہ نیوز: لبنان کی اسلامی مزاحمت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ روز شہید ہونے والے رضوان یونٹ کے سینئر کمانڈر شہید جواد اور شہید ہونے والے حماس کے سینئر رہنما صالح العاروری کے قتل میں صیہونیوں کے جرائم کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔

لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرکے شہید وسام حسن طویل کے قتل میں صیہونی حکومت کے جرم پر اپنے  پہلے جوابی حملے کی خبر دی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے صفد شہر میں دشمن کی فوج کے شمالی علاقے کے ہیڈ کوارٹرکو متعدد حملہ آور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو اپنے یرغمالی چھڑانے کے لیے ہمارے قیدی رہا کرنا ہوں گے، ھنیہ

حزب اللہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم اور اس کی بہادر اور غیرت مند مزاحمت کی حمایت میں لبنان  کی اسلامی مزاحمت نے بروز منگل 9 جنوری 2024 کو صبح 9 بج کر 30 منٹ پر مناسب ہتھیاروں سے دشمن کی فوج کی الملکیہ چھاونی کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ نے اپنے تیسرے بیان میں یہ بھی کہا کہ لبنان کی اسلامی مزاحمت نے صبح 9 بج کر 35 منٹ پر صیہونی فوج کے البغدادی ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے دشمن کو براہ راست جانی نقصان پہنچا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 9 بج کر 40 منٹ پر اسلامی مزاحمت لبنان نے دشمن کی فوج کی "یفتاح” بیرک کو میزائل سے نشانہ بنایا اور دشمن کو براہ راست جانی نقصان پہنچایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button