مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حزب اللہ لبنان نے جنگ بندی کی امریکی تجویز کو مسترد کردیا

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان نے غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی کی امریکی تجویز کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

روئٹر خبر رساں ایجنسی نے بعض لبنانی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ جنگ ​​بندی کے لیے امریکی صدر کے نمائندے کی تجویز کو قبول نہیں کیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹر نے جمعرات کو ایک رپورٹ میں لکھا کہ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر کے نمائندے اموس ہوکشٹائن Amos Hochstein کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمن کی مسلح افواج کا ایک اور امریکی بحری جہاز پر حملہ

امریکہ کی اس تجویز میں مقبوضہ علاقوں کے ساتھ مشترکہ سرحدوں سے حزب اللہ کی فورس کے انخلا سمیت مقبوضہ فلسطین کے شمالی حصے میں جنگ بندی کی بات کہی گئی تھی۔

اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے یہ کہہ کر امریکی تجویز کو مسترد کردیا کہ یہ غیر حقیقت پسندانہ ہے۔

دریں اثنا روزنامہ الاخبار نے لکھا ہے کہ امریکی نمائندے کی واحد کوشش لبنانی سرحد کے قریب مقبوضہ علاقے کے شمال میں واقع کالونیوں میں صیہونیوں کی واپسی کے لیے حالات فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button