مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن کی مسلح افواج کا ایک اور امریکی بحری جہاز پر حملہ

شیعہ نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بیان میں یمنی ساحل کے قریب ایک امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی بحری جہاز پر حملہ کامیاب رہا اور ہمارا میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر لگا۔

یہ بھی پڑھیں : جرمنی کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، حماس

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے تاکید کی ہے کہ بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر میں صیہونی بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے بحری جہازوں کو چھوڑ کر تمام بحری جہاز محفوظ ہیں اور انہیں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے صراحت کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں صیہونی بحری جہازوں اور اسی طرح مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ بھی جاری رہےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button