
مشرق وسطی
حزب اللہ کا ڈرون حملہ، اسرائیل کا ٹینک تباہ
شیعہ نیوز:حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک استقامت کے مجاہدین نے فلسطینیوں کی استقامت کی قدردانی اور غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت میں مقبوضہ شمالی فلسطین کے علاقے حدب یارین میں صیہونی حکومت کا ایک اور مرکاوا ٹینک تباہ کر دیا۔ اس ٹینک کو براہ راست ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گيا ۔
جب سے طوفان الاقصی آپریشن شروع ہوا ہے تحریک استقامت کی جانب سے صیہونی فوجی اور صیہونی آبادی کے علاقوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں جس کا مقصد صیہونی حکومت کی فوجی طاقت کو مزید کمزور کرنا اور نقصان پہنچانا اور فلسطینیوں کی ہمت افزائی کرنا ہے ۔
تحریک استقامت کی کارروائیوں کے نتیجے میں غاصب صیہونیوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور اسی بنا پر دسیوں ہزار صیہونی اپنا گھربار چھوڑ کر چلے گئے ہیں اور وہ واپس لوٹنے کو تیار نہیں ہیں۔