مشرق وسطی

حزب اللہ زندہ ہے اور اپنے پر وقار راستے پر پہلے سے کہیں زیادہ استقامت کے ساتھ آگے بڑھے گی، صدر ایران

شیعہ نیوز: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ حزب اللہ نہ صرف زندہ ہے بلکہ اپنے پر وقار راستے پر پہلے سے کہیں زیادہ استقامت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔

انہوں نے تاکید کی کہ جب تک ظلم اور جارحیت ہے، شہید نصراللہ جیسے عظیم انسان ان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر ڈٹے رہیں گے اور غاصبوں کے مذموم مقاصد کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : سید مقاومت شہید حسن نصراللہ لاکھوں لوگوں کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک

صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید ہونے والے مزاحمتی محاذ کے عظیم مجاہدین شہید سید حسن نصر اللہ اور دیگر بے لوث جانبازوں کی یاد میں حکومتی عہدیداروں کے اجلاس میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ اگرچہ شہید نصراللہ کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے لیکن اس سے مزاحمت کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی اور یہ خیال کہ اس عظیم مجاہد کی شہادت سے مزاحمت کا خاتمہ ہو جائے گا، یہ ایک سراب کے سوا کچھ نہیں۔حزب اللہ نہ صرف زندہ ہے بلکہ اپنے پر وقار راستے پر پہلے سے کہیں زیادہ استقامت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔

انہوں نے تاکید کی کہ جب تک ظلم اور جارحیت ہے، شہید نصراللہ جیسے عظیم انسان انکے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر ڈٹے رہیں گے اور غاصبوں کے مذموم مقاصد کو پایہ تکمیل تک نہیں پہنچنے دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button