مشرق وسطی

حزب اللہ کے پارلیمنٹرینز پر امریکی پابندیاں لبنانی عوام کی توہین ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حزب اللہ کے نمائندے نے حزب اللہ کے تین افراد پر امریکہ کی طرف سے عائد پابندیوں کو لبنانی قوم کی توہین قراردیا ہے۔

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ایک رکن پارلیمنٹ نے اپنی جماعت کے دو ارکان پر امریکی پابندیوں کو لبنان کی ’تضحیک‘ سے تعبیر کرتے ہوئے امریکی فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مقامی ٹی وی سے گفتگو کے دوران علی فیاض نے کہا کہ "امریکی فیصلہ لبنانی عوام کی تضحیک ہے۔” انہوں نے لبنانی پارلیمنٹ اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس امریکی فیصلے کی باضابطہ طور پر مذمت کرے اور امریکا سے وضاحت طلب کرے۔

امریکی وزارت خزانہ نے حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے لبنانی رکن پارلیمان امین شیری اور محمد حسن رعد کو دہشت گرد کارروائیوں سے منسلک افراد کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

اس موقع پر حزب اللہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار وفیق صفاء کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا۔

امریکا کی جانب سے حزب اللہ کے منتخب نمائندوں کو پابندیوں کا نشانہ بنانے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ امریکی حکام ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں ایران اور اس کے اتحادیوں پر دبائو بڑھانے کے لئے ایسے اقدامات اُٹھا رہے ہیں۔

لبنانی وزیر خزانہ علی حسن خلیل نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ حزب اللہ پر امریکی پابندیاں تمام لبنانیوں کے لئے باعث تشویش ہیں اور ہم انہیں بلاجواز سمجھتے ہیں۔

حزب اللہ 2018 کے لبنانی پارلیمنٹ کی 128 میں سے 13 نشتوں پر کامیاب ہوئی جبکہ اس وقت تنظیم کے تین ارکان کابینہ میں وزیر کے عہدے پر بھی فائز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button