مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حزب اللہ لبنان کی دبنگ کاروائی 4 اسرائیلی ڈرون تباہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان کی فضا میں دھماکوں کی آواز سننے کی خبر دی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ اس بار حزب اللہ نےاسرائیل کے 4 ڈرون کو نشانہ بنایا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے 4 ڈرون کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بیروت میں ماضی کے علاقے کی جانب پرواز کر رہے تھے۔ اسرائیل کے 4 ڈرون کی تباہی کے حوالے سے تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں اور اسرائیل نے بھی ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے ان ڈرون طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور غاصب اسرائیل، لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close