مشرق وسطی

حزب اللہ کا صہیونی قصبے پر میزائل حملہ، دو ہلاک

شیعہ نیوز : حزب اللہ کے میزائل حملے میں دو صہیونی آبادکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے جنوبی لبنان سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

صہیونی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ شہر الجلیل کے قصبے مجد الکروم میں حزب اللہ کے میزائل گرنے سے دو آبادکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں صہیونیت کا اثر ورسوخ بڑھتا جا رہا ہے،میڈیا، حکومت اور علماءپراثرات نمایاں ہیں، علامہ جواد نقوی

صہیونی فوج کے ریڈیو نے اسی علاقے میں مزید 20 افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔ تمام افراد میزائلوں کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

بعض صہیونی ذرائع نے میزائل حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 30 بتائی ہے۔

یاد رہے کہ آج ہی حزب اللہ کے حملوں میں 5 صہیونی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button