مشرق وسطی

حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی بستی پر میزائلوں کی بارش

شیعہ نیوز: مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے غزہ میں فلسطینی عوام پر صہیونی حکومت کے ظالمانہ حملوں کے خلاف اسرائیلی فوج پر شدید حملے کئے ہیں۔

حزب اللہ  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کریات شمونہ قصبے پر تنظیم کے جوانوں نے تیس کیتوشا میزائل فائر کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کی نسل کشی، انسانیت کے لئے شرمناک ہے، صدر میگل دیاز کینل

اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے بعد قصبے میں متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق حملوں کے نتیجے میں دو عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ دو اسرائیلی ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ شبعا فارم پر تین ڈرون فضاوں میں پرواز کررہے تھے تاہم اسرائیلی فوج نے تینوں کو فضا میں تباہ کردیا۔

اسرائیلی چینل کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ کئی ممالک کے سفیروں کے ہمراہ شمالی سرحدوں کا دورہ کررہے تھے اس دوران حزب اللہ نے علاقے پر شدید میزائل حملے کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button