مشرق وسطی

حزب اللہ کے جوانوں کا سید مقاومت کے ساتھ تجدید بیعت کا اعلان

شیعہ نیوز:حزب اللہ کے مجاہدین کی جانب سے تنظیم کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے ساتھ تجدید بیعت کی ویڈیو نشر کی ہے جس کے آغاز میں "یا سید قلوبنا” جیسے جملے سے ہوتا ہے۔

اس ویڈیو پیغام میں آیا ہے ہم ہمیشہ سید حسن نصراللہ کے فرمان کے تابع ہیں اور جب بھی آپ نے حکم دیا ہم نے اسکی تعمیل کی ہے۔ ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ کی بابرکت قیادت اور شریف النفس قوم کی د‏عاؤں کے نتیجے میں خدا کی جانب سے توفیق نصیب ہوئی اور دشمن نیز اس کا کاغذی گنبد دھرا کا دھرا رہ گیا۔

حزب اللہ کے مجاہدین نے اپنے ویڈیو پیغام میں تنظیم کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم صبر وبصیرت کے ساتھ ڈٹے رہیں گے اور ہماری بندوقوں کے دہانے اسرائیلی دشمن کی سمت سے ہرگز نہیں ہٹیں گے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے سن دو ہزار چھے کی تینتیس روزہ جنگ کے بعد پہلی بار گزشتہ جمعرات کو جنوبی لبنان کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

صیہونی جارحیت کا فوری جواب دیتے ہوئے حزب اللہ نے اسرائیل پر درجنوں راکٹ فائر کرکے غاصب صیہونی حکومت کا جنگی خمار اتار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button