مشرق وسطی

یمنی فوج کی بڑی کامیابی، جارح سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک و زخمی

شیعہ نیوز:سعودی ذرا‏‏ئع نے ملک کے جنوبی علاقے میں یمنی فورسز کے حملے میں کئی افسروں سمیت دسیوں فوجیوں کے ہلاک ہونے کی خبر کا اعتراف کیا ہے۔ یمنی فورسز نے جمعرات کی صبح جنوبی سعودی عرب میں سعودی فوج کے کئی ٹھکانوں پر میزائیل سے کارروائی کی۔

یمنی میڈیا کے مطابق، یمنی فوج اور رضاکار فورس نے سعودی عرب کے صوبے جازان کے ابو عریش میں واقع سعودی فوجی ٹھکانوں پر جمعرات کی صبح کارروائی کی جس میں 6 افسر اور 12 فوجی مارے گئے جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

سعودی کارکنوں نے ٹویٹر پر ان میں سے کچھ لوگوں کے ناموں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ مارے گئے کچھ افسر اور فوجی انکے قریبی رشتہ دار تھے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب امریکہ، یو اے ای او کچھ دوسرے ملکوں کی حمایت سے یمن پر 26 مارچ 2015 سے حملے کر رہا ہے۔ ان حملوں میں اب تک 20 ہزار سے زیادہ یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہوئے ہیں۔ اسکے علاوہ سعودی اتحاد نے یمن کی زمینی، سمندری اور ہوائی ناکہ بندی کر رکھی ہے جسکی وجہہ سے اس ملک کو دواؤں اور اشیاء خوردونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button