مشرق وسطی

حزب اللہ کا پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ دھماکوں کی شدید مذمت

حزب اللہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں نمازیوں کے خلاف تکفیری گروہوں کے دہشت گردانہ دھماکوں کی مذمت کرتی ہے کہ جس میں سینکڑوں افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم ایک بار پھر علماء اور دانشوروں سے کہتے ہیں کہ وہ اس گمراہ کن فکر کا مقابلہ کریں اور اس کے خطرناک پہلووں کی وضاحت کریں۔

ہم علاقائی ممالک اور مقامی مذہبی تنظیموں اور تمام سیاسی اور مقبول گروہوں سے بھی کہتے ہیں کہ وہ تکفیریوں اور دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو فروغ دیں۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم قاتلوں کے خلاف مقدمہ چلانے اور ان جرائم کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان کی زیادہ سے زیادہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

لبنان کی حزب اللہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے: ہم خداوند متعال سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں اور پسماندگان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور زندہ بچ جانے والوں کو محفوظ طریقے سے ریسکیو کرنے میں کامیابی کی دعا کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button