مشرق وسطی
حزب اللہ نے صیہونی فوج کی برینٹ اور الرہاب چھاونی کو نشانہ بنایا
شیعہ نیوز:لبنان کی اسلامی مزاحمت نے خبر دی ہے کہ اس نے صیہونی فوج کی برنیت چھاونی کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا جس میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں المیادین کے نامہ نگار نے عیتانہ قصبے کے گرد قابض حملہ آوروں کے حملے کی خبر دی ہے۔
لبنان کی اسلامی مزاحمت نے بھی کہا کہ قابض رجیم کے الراہب فوجی مرکز کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ جنگ کے آغاز سے لے کر اتوار تک حیفہ اور شمالی مقبوضہ فلسطین میں 1405 صہیونی زخمی ہوئے ہیں جس کا اعلان قابض رجیم کے ایک سرکاری مرکز نے کیا۔
قبل ازیں خبر رساں ذرائع نے بتایا تھا کہ صفد شہر اور الجلیل کے اطراف میں خطرے کے سائرن کی آواز سنی گئی ہے۔