مشرق وسطی

حزب اللہ کی فضائی طاقت نے اسرائیل کی نیند حرام کر دی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ فضائی توانائی اور ائرواسپیس کے شعبے میں حزب اللہ کی توانائی اور طاقت نے اسرائیل کے خوف و ہراس میں اضافہ کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے لبنان کی فضائی حدود میں صیہونی سرگرمیوں میں رخنہ ڈالنے کے لئے حزب اللہ کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کی روز بروز بـڑھتی طاقت پر تشویش کا اظہار کیا۔

صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم لکھتا ہے کہ اسرائیل کی پوری فوج خاص طور پر اسرائیلی فضائیہ کے لئے حزب اللہ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

اسرائیلی اخبار اس بڑھتے ہوئے خطرے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھتا ہے کہ لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی ڈرون طیاروں کی پروازیں، حزب اللہ کے حملوں کے خوف سے بہت ہی کم ہوگئی ہیں۔

اسرائیل ہیوم لکھتا ہے کہ حزب اللہ نے لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی سرگرمیوں میں رخنہ ڈالنے پر کام شروع کر دیا ہے اور تل ابیب کو چاہئے کہ اس مسئلے کے بڑھنے سے پہلے ہی اس بارے میں کچھ چارہ جوئی کرے۔

صیہونی چینل کان نے بھی اعلان کیا ہے کہ حالیہ مہینے میں رونما ہونے والے کچھ واقعات کی وجہ سے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی اور فضائی سیکورٹی کے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، خاص طور پر ڈرون شعبے کو پورتی طرح سے الرٹ کیا گیا ہو جو علاقے میں اسرائیل کی نئی جنگ کو رخ دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button