دنیا

حزب اللہ کی دفاعی طاقت ناقابل انکار، صہیونی کابینہ ہوشیار رہے، مئیر حیفا

شیعہ نیوز: اسرائیلی شہر حیفا کے مئیر نے حزب اللہ کی دفاعی طاقت کو ناقابل انکار قرار دیتے ہوئے صہیونی کابینہ کو ہوشیاری سے کام لینے کی تاکید کی ہے۔

المیادین نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر جارحیت کے امکانات بڑھنے کے ساتھ مختلف اطراف سے صہیونی کابینہ کو خطرات سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی اہم ساحلی شہر حیفا کے مئیر نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ جنگ کے لئے آمادہ ہونے کے حوالے سے کچھ یقین سے نہیں کہا جاسکتا۔ جنگ کی صورت میں تمام کمپنیوں کو حیفا سے باہر لے جانا ہوگا ورنہ یہ حزب اللہ کے لئے آسان ہدف ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : یمن نے اسرائیل جانے والے دو بحری جہازوں پر حملے کی تصدیق کردی

انہوں نے کہا کہ لبنان کے ساتھ دوسرے جنگ کے وقت سے کہہ رہا ہوں کہ حزب اللہ کا احترام کرنا چاہئے۔ لبنانی تنظیم مسلسل دفاعی مشقیں کررہی ہے۔ ہم نے ہمیشہ پولیس کا کردار ادا کیا ہے۔ اسرائیلی کابینہ نے ہمیں مکمل فراموش کردیا ہے۔

دوسری طرف کریات شمونہ شہر کے مئیر نے کہا ہے کہ طوفان الاقصی کے بعد حزب اللہ کے حملوں میں 1000 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے اور شہر کے بنیادی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے حزب اللہ کے جاسوسی ڈرون طیارے ہدہد نے اہم صہیونی تنصیبات اور دفاعی مراکز کی تصویربرداری کی ہے۔ اس موقع پر صہیونی فورسز کا دفاعی نظام حزب اللہ کے ڈرون کی نشان دھی کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا تھا۔

ڈرون طیارے کی لبنان واپسی کے بعد حزب اللہ نے صہیونی تنصیبات کے بارے میں اہم ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد صہیونی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button