دنیا

حزب اللہ کی توانائیوں سے اسرائیل پر لرزہ طاری

شیعہ نیوز:فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجی عہدیدار اوری گورڈین نے کہا ہے کہ جنگ شروع ہوئی تو اسرائیل کو حزب اللہ لبنان کی جانب سے یومیہ دو ہزار میزائل و راکٹ حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اسرائیلی فوجی عہدیدار نے کہا کہ حالیہ جنگ میں اسرائیل کے شہروں تل ابیب اور اشدود پر صیہونی حکومت کی تشکیل کے بعد سے اب تک کے سب سے زیادہ میزائل و راکٹ حملے ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ سیف القدس جنگ، تحریک استقامت اور فلسطینیوں کی استقامتی تاریخ کا منفرد باب ہے۔ صیہونی حکومت کے خلاف حالیہ بارہ روزہ جنگ میں،تحریک استقامت اور فلسطینی گروہوں کی جانب سے ہزاروں جدیدترین میزائلوں اور راکٹوں کے استعمال نے اسرائیل کو یک طرفہ جنگ بندی کے اعلان پر مجبور کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button