مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
حزب اللہ کے صیہونی فوجی مرکز برکہ ریشا پر نئے حملے سے آگ بھڑک اٹھی
شیعہ نیوز: لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے برکہ ریشا میں صیہونی فوج کے ہیڈ کوارٹر کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
النشرہ ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ لبنان کی حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں پر ایک نیا حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : خلیج عدن میں سوئس جہاز پر میزائل حملہ کیا گیا، امریکی سینٹکام
حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی ثابت قدم فلسطینی قوم اور میدان جنگ میں کھڑی مزاحمت کی حمایت میں مجاہدین نے صہیونی دشمن کے اہم فوجی مرکز برکہ ریشا اور ایمونیشن ڈپو کو جدید میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
قبل ازیں الجزیرہ نے رپورٹ دی تھی کہ لبنان کی سرحد سے متصل مقبوضہ علاقوں الجلیل، زرعیت، عرب العرامشہ اور شومیرا میں خطرے کے سائرن کی آواز سنی گئی۔