دنیا

خلیج عدن میں سوئس جہاز پر میزائل حملہ کیا گیا، امریکی سینٹکام

شیعہ نیوز: خطے میں امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن نے خلیج عدن میں ایک کارگو جہاز پر دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں۔

رائٹرز نے بتایا ہے کہ خطے میں امریکی دہشت گرد افواج کی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن نے خلیج عدن میں سوئس کمپنی "MSC” کے "Sky 2” نامی کارگو جہاز پر دو بیلسٹک میزائل داغے جس سے جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سینٹ کام کے مطابق، ابتدائی اطلاعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور خلیج عدن میں لائبیریا کے جھنڈے والا جہاز مدد کی درخواست کیے بغیر اپنے راستے پر محو سفر رہا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ: صدارتی امیدوار کو انتخابی ریلی کے دوران فلسطین کے حامیوں نے گھیر لیا

ادھر یمن کی مسلح افواج نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے جنگ کے خاتمے اور اس پٹی سے ناکہ بندی ہٹانے تک بحیرہ احمر سے گزرنے والے اسرائیلی اور امریکی اتحاد کے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور برطانیہ نے اس اہم گزرگاہ پر اپنے تسلط پسندانہ مفادات اور غاصب اسرائیلی رجیم کے معاشی تحفظ کے لئے یمن کی کاروائیوں کے جواب میں صنعا پر جارحانہ حملے کیے ہیں۔

یمن کے اسرائیلی جہازوں پر حملوں نے عالمی جہاز رانی کو بری طرح متاثر کیا ہے اور بڑی شپنگ کمپنیوں کو راستے تبدیل کرنے اور مہنگے اور طویل روٹ پر سفر کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button