مشرق وسطی
صیہونی حکومت کے فوجی چھاؤنیوں پر حزب اللہ کا راکٹ حملہ
شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں واقع غاصب صیہونی فوجی چھاؤنیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے الزاعورہ نامی علاقے میں صیہونی حکومت کےتوپ خانے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ پر امریکی اور مغربی مدد سے جارحیت اور قتل عام 321ویں روز میں جاری
اس سے پہلے حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں الراہب فوجی اڈے اور شتولا صیہونی بستی نیز مقبوضہ جولان میں تسنوبار چھاؤنی پر حملے کی ویڈیوز جاری کی تھیں۔
دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی لبنان میں واقع کفرکلا اور عیتا الشعب پر بمباری کی ہے۔