حزب اللہ کی دعوت پر زینب سلیمانی لبنان پہنچ گئیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تین جنوری کو بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکی ڈرون حملے میں شہید ہونے والے ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی جنوبی بیروت پہنچ گئیں ۔
بیروت میں حزب اللہ کے خواتین ونگ کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں زینب سلیمانی نے اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کو واجب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’آپ ہمارے ساتھ ہیں اور ہم آپ کے ساتھ‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اس وقت قاسم سلیمانی کے لیے آپ کے پاس آئی ہوں۔ حزب اللہ کے بہادر جنگجوؤں نے ایرانی نواجوانوں کو حوصلہ اور جرات دی ہے۔
اس نے مزید کہا کہ آپ دشمنوں کو ان کے اہداف کے حصول میں روکتے ہیں۔ یہی کام قاسم سلیمانی بھی کرتے تھے۔
زینب سلیمانی نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے کہا کہ وہ ان کے والد کے قتل کا بدلہ لیں۔ اس سے قبل وہ کرمان میں آئے حزب اللہ کے لیڈر کو اپنے والد کے جنازے کے موقع پر بھی یہ اپیل کرچکی ہیں۔
زینب نے کہا تھا کہ ’’میرے عزیز چچا جان حسن نصراللہ آپ کو ہمارا سلام، مجھے امید ہے کہ حسن نصراللہ میرے والد کے خون کا بدلہ لیں گے‘‘۔