مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حزب اللہ کا اسرائیل کی رامیم فوجی چھاؤنی پر شدید میزائل حملہ

شیعہ نیوز: حزب اللہ لبنان نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اس نے صیہونی حکومت کی رامیم فوجی چھاؤنی کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان کی اسلامی استقامت نے غزہ کے ثابت قدم عوام اور استقامت کی حمایت میں برکان میزائلوں سے صیہونی حکومت کی رامیم فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا ہے اور اس کے میزائل ٹھیک نشانے پر لگے ہيں ۔

تقریبا دو ہفتے پہلے بھی حزب اللہ لبنان نے رامیم فوجی چھاؤنی پر حملے کئے تھے اور اس وقت بھی برکان میزائل سے ہی اس صیہونی فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : ضلع پشین میں انتخابی امیدوار کے دفتر کے باہر دھماکہ، 12 افراد جاں بحق

اس کے علاوہ حزب اللہ نے مرگلیوٹ چھاونی پر ایک راکٹ داغا جس سے دو صیہونی فوجی زخمی ہوئے۔

لبنان کی اسلامی استقامت کے میڈیا سیل نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان آٹھ اکتوبر2023 یعنی طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے چار فروری تک غاصب اسرائیلی فوجیوں کے مختلف اڈوں پر نو سو اکسٹھ حملے کئے ہيں ۔

حزب اللہ لبنان نے طوفان الاقصی کے دوسرے ہی دن سے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف حملے شروع کردیئے تھے اور اس رپورٹ کے مطابق لبنان کی اسلامی استقامت نے گذشتہ ایک سو بیس دنوں کے دوران صیہونیوں کے خلاف روزانہ تقریبا آٹھ کارروائیاں انجام دی ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ نے روزانہ زیادہ سے زيادہ چھبیس اور کم سے کم دو فوجی کارروائياں اور حملے کئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button