مشرق وسطی

حزب اللہ عراق کا مغربی ایشیا سے امریکی فوج کے انخلاء کا مطالبہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حزب اللہ عراق نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا سے امریکہ کے فوجی انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

عراق کی تنظیم حزب اللہ کے ترجمان نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکہ نے عراق کو ایک اور میدان جنگ میں تبدیل کردیا ہے کہا کہ واشنگٹن کوشش کررہا ہے کہ جسے وہ ایران کا اثر و رسوخ کہتا ہے حشد الشعبی اور عراق کی استقامتی محاذ سے مقابلہ کرے۔

عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے بھی امریکی فوجیوں کے ذریعے عراق کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے سبھی ریڈ لائنیں پار کردی ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حسن کریم الکعبی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں بل کی منظوری کے بعد عراق پر پابندیاں عائد کرنے کی امریکی صدر کی دھمکی غیر قانونی ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے جوابی اقدام کے اعلان کے بعد امریکہ پر خوف و وحشت طاری ہوگئی ہے اور اس نے اپنی اتحادی افواج کی کمانڈ آفس عراق سے کویت منتقل کردیاہے۔ عراق میں اتحادی افواج کی سربراہی امریکہ ہی کررہا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button