مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حزب الله کے سربراہ حسن نصراللہ سے زینب سلیمانی کی ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے لبنان کی عوامی تحریک حزب الله کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔

لبنان کے ٹیلی ویژن چینل المنار کی رپورٹ کے مطابق شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی سے ہونے والی ملاقات میں سید حسن نصراللہ نے کہا کہ خداوند متعال نے جنرل قاسم سلیمانی کو جہاد اور شہادت جیسے عظیم مرتبے پر فائز کیا اور انھیں عزت کی موت نصیب ہوئی۔

شہید قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی نے لبنان میں حزب اللہ کی خواتین ونگ اور لبنان کی ثقافتی انجمن کے زیر اہتمام جنوبی بیروت میں شہید قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقد ہونے والے تعزیتی اجلاس میں شرکت اور خطاب کیا۔

تعزیتی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے زینب سلیمانی نے کہا کہ دشمن نہیں چاہتے کہ مسلمان نوجوان میدان عمل میں رہیں لیکن دشمن اس قسم کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکی دہشت گردوں نے عراق میں بغداد ایئرپورٹ کے نزدیک تین جنوری کو ایک کارروائی کی جس میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور انکے چند ساتھیوں کو شہید کر دیا تھا ۔

امریکی وزارت جنگ نے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اس دہشت گردی کا حکم براہ راست امریکی سرغنہ ٹرمپ نے دیا تھا ۔دنیا کے بہت سے ممالک، شخصیات اور تنظیموں نے امریکی دہشت گردی کی سخت مذمت کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button