
دنیا
ہالینڈ، عالمی عدالت انصاف کی عمارت کے سامنے اسرائیل کے خلاف زبردست مظاہرہ
شیعہ نیوز: فلسطین کے درجنوں حامیوں نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کی عمارت کے سامنے ایک مظاہرہ کرکے غزہ کی پٹی کے باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی بحریہ نے ایک امریکی بحری جہاز کو روک لیا
قدس نیوز نے خبر دی ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے اسرائیلی حکومت کے خلاف عدالتی ٹرائل کی سماعت کے موقع پر فلسطین کے حامیوں نے صیہونی حکومت کے غزہ پر جنگی جرائم اور نسل کشی کی تحقیقات کے لئے بین الاقوامی عدالت انصاف کی عمارت کے سامنے جمع ہو کر بھرپور احتجاج کیا۔