مشرق وسطی

ایرانی بحریہ نے ایک امریکی بحری جہاز کو روک لیا

شیعہ نیوز: ایک امریکی تیل بردار بحری جہاز کو ایران کی بحریہ نے عدالتی حکم کے بعد روک لیا ہے۔

بحریہ کے رابطہ عامہ نے بتایا ہے کہ قانون شکنی کرنے والے تیل بردار بحری جہاز سوئز راجن نے رواں سال میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل کو امریکہ کے حکم پر چرا لیا تھا اور اسے امریکہ کی بندرگاہ لے جاکر، امریکی حکومت کے حوالے کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : یمن پر امریکی اور برطانوی حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، ایران

یہ تیل بردار جہاز، ایس ٹی کے نئے نام کے ساتھ بحیرہ عمان میں تیل لے جا رہا تھا لیکن ایران کے عدالتی حکم کے بعد اسے بحریہ نے پکڑ لیا تاکہ امریکہ کی طرف سے ایران کے تیل کی چوری کی تلافی کی جائے۔

یہ تیل بردار جہاز ایرانی عدلیہ کے حوالے کئے جانے کے لئے ایرانی بندر گاہ کی سمت روانہ ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button