دنیا

امریکہ میں بھیانک کار بم دھماکہ

شیعہ نیوز:گزشتہ روز یوم کرسمس کی صبح امریکہ کے نیشویلے شہر میں ایک زبردست دھماکہ ہوا جس کے باعث پورے علاقے میں شدید و خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگوں کے چیخنے چلانے کی صدائیں گونچنے لگیں۔ پولیس کے بقول جائے وقوعہ پر پارک شدہ ایک بڑی وین میں یہ دھماکہ عمدی طور پر کیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دھماکے سے آس پاس کی کئی عمارتوں کو خاصا نقصان پہونچا ہے جبکہ متعدد گاڑیاں بھی لقمۂ آتش بن گئیں۔

بعض مبصرین کا ماننا ہے کہ کرسمس اور شدید سردی کے باعث خالی پڑی سڑک پر ہوئے اس دھماکے کے پیچھے خود امریکی حکومت کا ہاتھ ہے جس کا ممکنہ مقصد سیاسی اہداف کا حصول منجملہ شہروں میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی ہے۔

مذکورہ احتمال قبیلۂ آل سعود کے راز فاش کرنے والے معروف سوشل میڈیا صارف ’مجتہد‘ نے دیا ہے۔ انہوں نے احتمال ظاہر کیا ہے کہ اپنی شکست و ناکامی سے تنگ آئے امریکی صدر ٹرمپ اس واقعے سے سیاسی فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button