مشرق وسطی

غزہ: صیہونی فوج کا ہولناک قتل عام الشجاعیہ میں، 8 بچوں سمیت 35 شہید

قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح غزہ کے علاقے الشجاعیہ محلے میں بغداد سٹریٹ پر ابو عمشہ خاندان کے چار منزلہ گھر پر بمباری کی، جس سے مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا

شیعہ نیوز: غزہ میں بدھ کی صبح قابض اسرائیلی سفاک فوج کے ہاتھوں شجاعیہ کے قتل عام میں شہید ہونے والوں کی تعداد آٹھ بچوں سمیت 35 ہو گئی ہے۔ درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔ قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے بدھ کی صبح الشجاعیہ محلے میں بغداد سٹریٹ پر ابو عمشہ خاندان کے چار منزلہ گھر پر بمباری کی، جس سے مکان ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ پڑوسی کے دس مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں بہت سے لوگ رہ رہے تھے۔

اب تک طبی ٹیموں نے 8 بچوں سمیت 30 شہداء کے علاوہ 50 زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایمبولینس اور ریسکیو عملہ اب بھی ملبے تلے لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ زیادہ تر متاثرین محلے کے مضافات سے اس کے مرکز کی طرف نقل مکانی کر کے آئے تھے۔ مناسب جگہ نہ ہونے کی وجہ سے وہ کہیں اور جانے سے قاصر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے اپنے 970 پائلٹوں کو برطرفی کی دھمکی دے دی

انہوں نے بتایا کہ شہداء اور زخمیوں کی لاشوں کو گدھا گاڑیوں کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ” المعمدانی ” ہسپتال میں شہداء اور زخمیوں کی بڑی تعداد لائی گئی ہے مگر ہسپتال میں زخمیوں کے علاج کے لیے کسی قسم کی سہولت موجود نہیں۔طبی ذرائع نے زخمیوں میں حالت نازک ہونے کے پیش نظر شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ بدھ کو غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ کو غزہ میں نسل کشی دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے، 1500 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 3,688 دیگر زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

Related Articles

Back to top button