پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ریاست بچانے کیلئے قومی مفاہمت اور وحدت کی ضرورت ہے، حسین مقدسی

شیعہ نیوز:تحریکِ نفاذِ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے راہِ حضرت امام حسین ع اختیار کرنا ہو گی جو جرأت و دلیری، قربانی و ایثار اور ایفائے عہد سے عبارت ہے، وطنِ عزیز کو بچانے کیلئے اندرونی انتشار ختم کِیا جائے۔ ریاست بچانے کیلئے سیاست نہیں قومی مفاہمت اور وحدت کی ضرورت ہے۔حکمران نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق تیزی کیساتھ عمل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین ع کے یومِ ولادتِ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کِیا جو جمعہ 3 شعبان کو دنیا بھر میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا۔علامہ سید حسین مقدسی نے باور کرایا کہ حسین ع ابنِ علی ع نے اپنی ولادت سے لے کر شہادتِ تک پوری انسانیت کو ایثار و قربانی، عفو درگزر، ہمدردی و محبت، شرف و بزرگی کا عظیم درس دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button