پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حوثی باغی نہیں بلکہ یمن کےباوفا بیٹے ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے یمن کے حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغی نہیں بلکہ وہ یمن کےباوفا بیٹے ہیں۔

تفصلات کے مطابق قومی مرکز شاہ جمال میں دعا کمیٹی کی طرف سے ماہانہ دعائے کمیل کا اہتمام کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے حالات حاضرہ بالخصوص یمن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یمن امام زمانہ عج کے ظہور میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں یمن میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ یمنی ایمان،حکمت اور شجاعت میں اپنی مثال آپ ہیں۔یمنی پا برہنہ ہیں لیکن اپنے ایمان کی بدولت عصر حاضر کی سپر طاقتوں کو مغلوب کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حوثی رہبر معظم کو اپنا امام مانتے ہیں۔ہمیں جارحین کے مقابلے میں یمنی عوام کی حمایت کرنی چاہئیے ،حوثی باغی نہیں اس ملک کے باوفا بیٹے ہیں،ظہور امام عج یمانی کے خروج سے وابستہ ہے۔یمن میں شکست ظالم اور جارح قوتوں کا مقدر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button