پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ضلع کرم: کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جهنگوی کی مرکزی قیادت احمد لدھیانوی، اورنگزیب فاروقی امن جرگہ میں کیسے پہنچے

یاد رہے کہ شدت پسند دہشتگرد تکفیری جماعت کے یہ رہنماء فورتھ شیڈول کے تحت ریاستی اداروں کی کڑی نگرانی میں ہیں اور انکی اجازت کے بغیر آزادانہ سفر نہیں کر سکتے

شیعہ نیوز: ضلع کرم خصوصآٓ پاراچنار میں جاری کشیدہ حالات کے باوجود شدت پسند دہشتگرد کالعدم تکفیری جماعتوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی مرکزی قیادت کا وہاں پہنچنا سوالیہ نشان بن گیا۔ یاد رہے کہ شدت پسند دہشتگرد تکفیری کالعدم جماعت کے یہ رہنماء فورتھ شیڈول کے تحت ریاستی اداروں کی کڑی نگرانی میں ہیں اور انکی اجازت کے بغیر آزادانہ سفر نہیں کر سکتے، لہذا انتہائی نازک حالات میں ان شدت پسند دہشتگرد تکفیری کالعدم تکفیروں کا ضلع کرم باآسانی پہنچ جانا اور مذہبی منافرت کی آگ بھڑکاتے ہوئے شیعیان حیدر کرار ع کو کھل عام جنگ اور قتال کی دھمکیاں دینا جبکہ حکومت اور ریاستی اداروں کا انکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی نہ کرنا، حکومت اور ریاستی اداروں کے کردار کو مشکوک بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں اصل کھیل کیا چل رہا ہے؟ برطانوی اسکالر نے امریکی سازش کو بےنقاب کردیا

اس وقت کہ جب ضلع کرم میں دو مخالف گروپس کا درمیان امن معاہدہ طے ہونے کے قریب ہے ایسے حساس موقع پر شدت پسند دہشتگرد تکفیری کالعدم جماعتوں کے متعددرہنماؤں کا ملک کے مختف حصوں سے یہاں پہنچ کر امن جرگے کو متاثر کرنا، سوچی سمجھی سازش کا نتیجہ ہے، تاکہ امن جرگے اور اس میں ہونے والے امن معاہدے کو ناکام بنایا جا سکے، جس میں یہ شدت پسند دہشتگرد تکفیری رہنماء کافی حد تک کامیاب نظر آ رہے ہیں کیونکہ ان کی شرانگیزی کے باعث امن جرگہ اور اس میں طے ہونے والا امن معاہدہ تعطل کا شکار ہے اور تاحال اسکے کوئی مثبت و عملی نتائج سامنے نہیں آ سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button