
پاراچنار میں اصل کھیل کیا چل رہا ہے؟ برطانوی اسکالر نے امریکی سازش کو بےنقاب کردیا
ڈیوڈ ملر کے مطابق یہ تکفیری گروہ پاراچنار کو اس کے شیعہ باشندوں سے خالی کروانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ضلع کرم میں امریکی ایئربیس کی تعمیر میں مدد کی جا سکے
شیعہ نیوز: برطانوی اسکالر ڈیوڈ ملر مختلف برطانوی یونورسٹیز میں پروفیسر رہے ہیں اور اسرایئل مخالفت پر برطرف کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایکس اکاؤنٹ سے واشگاف الفاظ میں ٹوئیٹ کر کے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں کرم ایجنسی پاراچنار میں امریکی فوجی اڈہ بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ اسی لیے پارا چنار کو بد امنی بھوک میں مبتلا کرکے خالی کروانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ڈیوڈ ملر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ پاراچنار کے باشندے، شام کے باشندوں کی طرح، سپاہ صحابہ پاکستان اور دیگر مسلح تکفیری عسکریت پسند گروہوں کی شکل میں تکفیری جنگجوؤں کی طرف سے برسوں سے وحشیانہ سزاؤں اور فرقہ وارانہ تشدد کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گرینڈ امن جرگہ کُرم میں قبائل کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں ناکام
ڈیوڈ ملر کے مطابق یہ تکفیری گروہ پاراچنار کو اس کے شیعہ باشندوں سے خالی کروانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ضلع کرم میں امریکی ایئربیس کی تعمیر میں مدد کی جا سکے، جس کے زریعے امریکہ افغانستان اور پاکستان کی زیادہ مؤثر طریقے سے نگرانی اور کنٹرول کر سکے گا۔
برطانوی اسکالر نے مزید لکھا کہ آپ جہاں بھی دیکھیں، ان سلفی شناخت پسندوں کی طرف سے ہمیشہ بے وقوفانہ اور پاگل پن پر مشتمل فرقہ وارانہ نفرت پھیلائی گئی تاکہ امریکی و سامراجی مقاصد کی تکمیل ہو سکے۔
آخر میں ڈیوڈ ملر نے سوال اٹھایا کہ شدت پسند تکفیروں کی جانب سے پھیلایا گیا یہ کونسا کا اسلام ہے؟
برطانوی اسکالر کی جانب سے کی جانے والی یہ ٹوئیٹ ملاحظہ کریں:
https://x.com/Tracking_Power/status/1872739650609266831?t=3F3N6Xp7fnhyqoxrqchi9A&s=19