پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

حب: ایم ڈبلیو ایم کا زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مقررین نے کہا کہ زیارت امام حسین (ع) ہمارے عقیدے کا جزو ایمان ہے۔ یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ زمینی راستوں کی بندش اور زائرین پر عائد کی گئی رکاؤٹیں بنیادی مذہبی آزادی پر حملہ ہیں

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع حب کی جانب سے اربعین کے موقع پر زائرین کرام کے زمینی سفر پر عائد غیر منصفانہ پابندی اور راستوں کی بندش کے خلاف حب پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں پارٹی کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت المسلمین حب کے صدر سید قربان علی رضوی، سیکرٹری کردار سازی سید خادم حسین شاہ نقوی اور صدر عزاداری ونگ عمران حسین انگاریہ نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امداد کے منتظر 1373 فلسطینی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید کیے جا چکے، اقوام متحدہ کا انکشاف

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ زیارت امام حسین علیہ السلام ہمارے عقیدے کا جزو ایمان ہے۔ یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ زمینی راستوں کی بندش اور زائرین پر عائد کی گئی رکاؤٹیں بنیادی مذہبی آزادی پر حملہ ہیں۔ ہم پرامن ہیں، لیکن ظلم کے سامنے خاموشی بھی گناہ ہے۔ مقررین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ زائرین اربعین کے راستوں کو فوراً بحال کیا جائے، اور تمام رکاؤٹیں ختم کرکے عاشقان حسین علیہ السلام کو ان کا بنیادی حق دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button