پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

’’پاکستان حسینیوں کا‘‘ چہلم امام حسینؑ پر پاکستانیوں نے فیصلہ سنادیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چہلم امام حسینؑ کے موقع پر پاکستان کے کوچہ کوچہ نگر نگر میں فقط عزاداران مظلوم کربلا ہی نظر آرہے تھے اور فضاؤں میں لبیک یا حسینؑ کی صدائیں گونج رہی تھیں۔

اربعین امام حسینؑ پر پاکستان کے تمام شہروں میں شیعہ سنی عزاداروں کی تاریخی شرکت رہی جس کا مشاہدہ دنیا نے کیا۔

تکفیریوں اور ریاست کی جانب سے طرح طرح کی پابندیوں، ناانصافیوں، ایف آئی آرز اور فورتھ شیڈول کی دھمکیوں کے باوجود عشق حسینؑ ابن علیؑ سر چڑھ کر بولا اور1443 ھجری کے روز اربعین پرپاکستان لبیک یا حسینؑ کی صداؤں سے گونج اٹھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں اربعین واک میں 16 ملین سے زائد زائرین کی شرکت

کروڑوں کی تعداد مین عزادار سڑکوں پر تھے لیکن پورے پاکستان میں کسی بھی درخت کا پتہ بھی نہیں ٹوٹا نہ کسی کو کوئی نقصان پہنچایا گیا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حسینی پر امن اور باعزت ہوتے ہیں۔

پاکستان کے کروڑوں شیعہ سنی حسینیوں نے سڑکوں پر نکل کر یزیدیت کی تمام سازشوں کو دفن کردیا اور روز اربعین امام حسینؑ سے تجدید عہد کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنادیا ہے کہ پاکستان حسینیوں کا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button