مشرق وسطی

حکومت اور عراقی عوام کا عراق سے امریکی افواج کو نکالنے کا عزم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی سرزمین رواں سال کے اختتام تک امریکہ کے دہشت گردوں سے پاک ہو جائیگی۔

النہرین کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کےسیکیورٹی اور دفاعی کمیشن کے رکن علی الغانمی نے کہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک امریکہ کے تمام فوجی عراق سے نکل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے سلسلے میں عراقی پارلیمنٹ کے قانون پر عمل عراقی حکومت کے لئے لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی حکومت نے اس سلسلے میں بعض اقدامات انجام دیئے ہیں اور رواں برس کے اختتام تک امریکی فوجی عراق سے نکل جائیں گے۔

عراقی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے آغاز پر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حزب اللہ عراق کے ترجمان نے عراق سے غیر ملکی فوجیوں کو باہر نکالنے کے فیصلےکی حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی اور اتحادی فوجیوں کو چاہئے کہ وہ عراق سے نکلنے کی فکر کریں۔

حزب اللہ عراق کے ترجمان محمد محیی نے کہا تھا کہ فرزندان عراق اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی غیر قانونی موجودگی کا سلسلہ ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حزب اللہ عراق ، امریکہ کی جانب سے بلیک لیسٹ میں شامل کئے جانے کے بعد سیاسی ، سماجی اور دیگر شعبوں میں اپنی بھرپور سرگرمیاں جاری رکھے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button