مشرق وسطی

ہم اور اسرائیل، ایران کے خلاف ایک ہی محاذ پر کھڑے ہیں، بحرینی وزیر

شیعہ نیوز: بحرینی آل خلیفہ حکومت کے وزیر برائے صنعت و سیاحت نے غاصب و بچوں کی قاتل صیہونی حکومت کی میزبانی پر اسرائیلی ٹیلیویژن کو انٹرویو دیا ہے جس میں ایران کے بارے کھل کر گفتگو کی ہے۔

صیہونی ای مجلے ’’ماکان‘‘ کے مطابق زاید بن راشد الزیانی نے اسرائیلی چینل نمبر 11 کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایرانی خطرے کے مقابلے میں بحرین و اسرائیل کے باہمی اتحاد پر زور دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحرینی وزیر نے’’ ایران پراجیکٹ‘‘ کے حوالے سے تل ابیب کے ساتھ منامہ کے گہرے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف ہم اور اسرائیل ایک ہی محاذ پر کھڑے ہیں جبکہ بحرین ’’ایران پراجیکٹ‘‘ پر اپنے دوست ممالک کے ساتھ سکیورٹی سمیت ہر میدان میں کھل کر تعاون کر رہا ہے۔

ای مجلے عرب48 کے مطابق بحرینی وزیر نے اپنے مضحکہ خیز بیان میں واضح انداز میں کہا ہے کہ ہم انسانیت کی خاطر انسانیت کے ہردشمن کے خلاف، اسرائیل کے شانہ بشانہ واحد محاذ پر کھڑے ہیں! اس موقع پر زاید بن راشد الزیانی کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہم اپنے تمام دوست ممالک کے ساتھ سکیورٹی سمیت ہر میدان میں بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل ہی بحرینی وزیر خارجہ عبداللطیف الزیانی نے بھی امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو کے ساتھ ہونے والی اپنی ویڈیو ملاقات میں ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ملک خطے کے اندر "گھناؤنے اہداف” رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات و بحرین نے اس بہانے کے ساتھ غاصب صیہونی حکومت سے دوستانہ تعلقات استوار کرنے کا اعلان کیا تھا کہ ان تعلقات کے عوض اسرائیل کی جانب سے فلسطینی سرزمین کے الحاق پر مبنی اقدامات ترک کر دیئے جائیں گے تاہم نہ صرف غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے الحاقی منصوبے کے خاتمے کا اعلان نہیں کیا گیا بلکہ ان ممالک کی جانب سے مسلم برادر ملک ایران کے خلاف غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کے ساتھ اتحاد کا بھی کھل کر راگ الاپا جانے لگا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button