مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ایماء پرمخالفین کے قتل عام کی تیاریاں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ایما ءپر سعودی عرب میں مخالفین کے قتل عام کی تیاریاں جاری ہیں۔

سعودی لیکس نامی ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیم یورپ سعودی عرب نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں آزادی اظہار رائے کے 15 قیدیوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے جس سے سعودی عرب میں سزائے موت پانے والے افراد کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔

بیان میں آزادی اظہار کے لئے سرگرم سعودی شہریوں کے قتل عام کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ سزائے موت پانے والوں میں کم از کم 8 سعودی بچے بھی شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں امپورٹڈحکومت کی شیعہ دشمنی، اسلامی نظریاتی کونسل میں شیعہ نمائندگی کم کردی

مذکورہ بین الاقوامی تنظیم نے تمام علاقائی اور بین الاقوامی اداروں اور قوتوں سے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب میں سزائے موت پانے والوں کی مدد کریں اور ان غیر منصفانہ سزاؤں پر عمل درآمد کو رکوائیں۔

واضح رہے کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے اس سے قبل سعودی عرب میں انسانی حقوق کی ابتر حالت کے بارے میں خبردار کیا تھا اور اعلان کیا تھا کہ محمد بن سلمان کچھ دکھاوے کی آزادیوں کی پیشکش کرکے اس ملک میں انسانی حقوق کی نامناسب حالت سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button