پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

انسانی معاشرہ اسوقت بہت مشکل زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن کہتے ہیں کہ اس وقت پورے ملک میں مہنگائی اور بدامنی کا ایک طوفان برپا ہے، لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں۔ صبح کا گھر سے نکلا ہوا شخص شام کو خالی ہاتھ واپس لوٹتا ہے۔ آخر ایسا کب تک چلے گا؟ انسان انسان کو کچل رہا ہے، اسٹریٹ کرائم بڑھتے جا رہے ہیں اور ہمارے سیاستدانوں کو فقط سیاست کی پڑی ہے۔ نہ غریب کا خیال، نہ ملک کی فکر، آخر کب تک؟! پاکستان ایک عظیم ملک ہے، قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی کوششیں تو غریب عوام کو سہولیات فراہم کرنا تھیں، مگر آج سہولیات تو دور کی بات، غریب روٹی کے لیے پریشان ہے۔

قائد کے افکار سے مکمل استفادہ کرکے ملک میں خوشحالی کے لیے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ ایک طرف سیلاب زدگان کی مشکلات کی طرف توجہ رہے کہ اس وقت سخت سردی کے عالم میں لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، مکانات کی تباہی کے بعد اب وہ وہ ٹینٹ میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ ایسے بھی بہت سے خاندان ہیں، جن کے پاس ٹینٹ بھی نہیں ہے اور وہ شدید سردی میں ٹھٹر رہے ہیں، ان تمام حالات کا ذمہ دار آخر کون ہے۔؟؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button